میرے آگے ایستادہ دشمنوں کی ایک صف
اسِِ طرف والے جو تھے وہ جاچکے ہیں اُس طرف
ظالموں کو قوتِ بازو پہ اپنی ناز ہے
اس لیے کمزور کو کرتے ہیں وہ اپنا ہدف
بن گیا ہے اس طرح شدت پسندی کا مزاج
سب نظر آنے لگے ہیں آج کل خنجر بکف
جن کی سچائی کی دنیا تھی بہت ہی معترف
بات جھوٹی کہہ رہے ہیں آج وہ لے کر حلف
گوہرِ مقصود سے محروم ہوں اب تک سعیدؔ
میرے حصے میں ہمیشہ ہی رہے سنگ و خذف
سعیدرحمانی
No comments:
Post a Comment