ادب زندگی ہے

Adabi Mahaz Jan to March 24, سہ ماہی ادبی محاذ جنوری تا مارچ 2024

Adabi Mahaz Jan to March 24, سہ ماہی ادبی محاذ جنوری تا مارچ 2024
Adabi Mahaz Jan to March 24, سہ ماہی ادبی محاذ جنوری تا مارچ 2024

Wednesday, March 25, 2020

کتاب کا نام۔نور افکار (شاعری) شاعر۔حوالدار سلیم الدین عامرؔ مبصر۔:عبد المتین جامیؔ

  کتاب کا نام۔نور افکار              (شاعری)
شاعر۔حوالدار سلیم الدین عامرؔ     مبصر۔:عبد المتین جامیؔ

زیر نظر مجموعہ ’’نورِ افکار‘‘کے خالق ہیں حوالدار سلیم الدین عامرؔ صاحب جو کہ سائنس جیسے خشک موضوع کے استاد ہیں۔اس کے باوجودانھوں نے رچا بسا ادبی ذوق پایا ہے ‘خاس کر اردو شاعری کی زلف کے اسیر ہیں۔
زیرِ نظر مجموعہ ان کی پہلی پیش کش ہے ۔۲۰۰۰ء؁ سے وہ شعری منظر نامہ میں دادِ سخن دے رہے ہیں اور اخبارات ورسائل میں چھپنے چھپانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غزل کے علاوہ حمد و نعت و منقبت اور تاریخی قطعات کہنے پر بھی دسترس رکھتے ہیں۔مشہور شاعر و ادیب و صحافی قمر گوالیاری نے اپنے پیش لفظ میں لکھا ہے کہ ’’شعری مجموعہ ’’نورِ افکار‘‘ عامرؔ کے اچھے شاعر ہونے کی دلیل ہے۔ ان کی شاعری میں زندگی کا ہر رنگ موجود ہے۔‘‘
سید سبحان انجم رقم کرتے ہیں کہ’’ حوالدارسلیم الدین عامر شیگاؤں  کے واحد ایسے شاعر ہیں جو تاریخی قطعات لکھتے ہیں۔ علاقۂ برار میں قاضی سعید افسر اچلپوری ،رفیق شاکر مرحوم کے بعد تاریخی قطعہ گوئی میں عامرؔ کو یقینا یاد رکھا جائے گا۔‘‘ 
ظاہر ہے اتنے کم عرصے میں جن کو تاریخ گوئی میں ملکہ حاصل ہو چکا ہے وہ یقینا شعر گوئی میں پختگی حاصل کرچکے ہوں گے۔ڈاکٹر نور احمد خان نے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ’’عامرؔ بنیادی طور پر تو جدید شاعر ہیں لیکن ان کے کلام میں کہیں کہیں ترقی پسند رجحان بھی پایا جاتا ہے۔کسان،انتباہ،بلاؤں کا سامان ان کی ترقی پسندانہ نظمیں ہیں۔طفلی نظمیں لکھنے پر بھی قادر ہیں‘‘۔
راقم نے ان تمام آرا کی روشنی میں جب ان کے کلام کا بغور مطالعہ کیا
دیکھا کہ واقعی انھیں شعری بصیرت حاصل ہے۔ ان کی شاعری کو فکری بلند پروازی‘ وارداتِ قلبی اورندرتِ خیال کا عمدہ نمونہ کہا جاسکتا ہے۔کہیں کہیں علامت پسندی کا بھی ثبوت دیتے ہیں۔موصوف کی تقدیسی شاعری بھی دل کو چھو لیتی ہے۔راقم تو یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ صرف دو دہائیوں کے قلیل عرصے میں شاعری کے اتنے سارے گُر کیسے معلوم ہو گئے۔انھوں نے ’’اپنی بات‘‘ میں لکھا ہے کہ سید سبحان انجم اور عزیز خاں عزیز صاحبان کی اصلاح سے لفظیات کے صحیح استعمال کا طریقہ معلوم ہوا۔چنانچہ وہ محض لفظیات کی تلاش میں سرگرداں نہیں رہتے بلکہ خود لفظیات کا ایک ریلا انھیں اپنی شاعری میں برتنے کی دعوت دیتا ہے ۔ ذیل میں چند ایسے ملے جلے اشعار پیش ہیں جن سے عامرؔ صاحب کے کمالِ فن کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ 
ہمیں اجسام فلکی میں نظر آتا ہے اعلا نظم۔ کہ ان کی گردشوں کو بھی خدایا تونے ندرت دی
خدا نے جس کو یارو دو عالم کی سروری دی ہے۔ ہمیں اس سرورِ عالمؐ نے رب کی بندگی دی ہے
جس کو الفت ہے محبت کی شجر کاری سے۔وہ مہک بن کے گلستاں میں بکھرجائے گا
تعمیرِ مکانات پہ ہیں ساری توجہ ۔کردار کی تعمیر پہ کچھ دھیان نہیں ہے
مجھے پوری اُمید ہے کہ عامرؔ صاحب کی اس پہلی پیش کش کو قارئین خوش دلی سے قبول کریں گے۔امید ہے کہ اگلے پڑاؤ تک جاتے جاتے ان کی شاعری برگ وبار لاکر شجرِ سایہ دار بن چکی ہوگی۔اس کتاب کی قیمت ۹۰؍ روپے ہے اور ملنے کا پتہ ہے۔ایاز الدین اشہر صاحب ،ویکلی مارکیٹ،ناندورہ ۔ضلع،بلڈانہ (مہاراشٹر)

1 comment:

  1. Slot Machine by Slot Machine - Mapyro
    Slot 밀양 출장샵 machine. The name means a slot machine. Slot machines are 울산광역 출장안마 a popular way 고양 출장안마 to 전주 출장마사지 experience a game from the comfort of 오산 출장마사지 your own home. They are not the

    ReplyDelete

Popular Posts

Popular Posts