ادب زندگی ہے

Adabi Mahaz Jan to March 24, سہ ماہی ادبی محاذ جنوری تا مارچ 2024

Adabi Mahaz Jan to March 24, سہ ماہی ادبی محاذ جنوری تا مارچ 2024
Adabi Mahaz Jan to March 24, سہ ماہی ادبی محاذ جنوری تا مارچ 2024

Wednesday, March 25, 2020

کتاب کا نام۔ باہم دِگری (ہندی افسانوں کے ترجمے) مترجم۔عبد الباری ایم ۔کے مبصر۔عبد المتین جامیؔ

      کتاب کا نام۔ باہم دِگری       (ہندی افسانوں کے ترجمے)
   مترجم۔عبد الباری ایم ۔کے     مبصر۔عبد المتین جامیؔ

زیر نظر کتاب’’ باہم دیگری‘‘ میں معروف ترجمہ نگارو مرتب عبدالباری ایم۔ کے نے ہندی کہانیوں کو اردو قالب میں پیش کیا ہے۔ قبل ازیں ان کی ترتیب شدہ کتاب’’اشتیاق سعید کی فنی جہات ‘‘اور’’بھیروں کبھی مرا نہیں‘‘ نامی ہندی ناول کا ترجمہ بھی شائع ہو کر قارئین سے کافی داد حاصل کر چکا ہے۔ درس و تدریس کے پیشے سے سبکدوشی کے بعد وہ مختلف ادبی انجمنوں سے وابستہ رہ کر اردو کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ’’خبر مشن ادبی ڈائری‘‘کے جوائنٹ اڈیٹر اور سہہ ماہی ’’ادب گاؤں‘‘ کے بھی مدیر ہیں۔ ادبی خدمات کے صلے میں بہار اردو اکاڈمی،اتر پردیش اردو کاڈمی اور ہندوستانی پرچار سبھا ممبئی کی جانب سے بھی وہ اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔
زیر نظر کتاب میں کل ۱۳؍ہندی افسانوں کے تراجم پیش کئے گئے ہیں۔ ہندی کے معروف کہانی کار جئے نندر ،رام دھاری سنگھ دیوا کر ،ہری شنکر پرشانی،کاشی ناتھ سنگھ،موہن لال کملیش،منوہر کاجل ‘رمیش اپادھیائے‘ہمنت
 کمار، شوشانت سپریہ،ودّیا شکلا، سبطین شہیدی وغیر ہم کے مشہور افسانے شامل ہیں۔عبد الباری ایم۔کے نے اپنی پسند سے صرف انھیں افسانوں کا انتخاب کیا جن میں عہد جدید کے مختلف سیاسی و سماجی حالات کی عکاسی ہوئی ہے۔تقریباً تمام افسانوں میں شہری و دیہی علاقوں کے لوگوں کی تہذیب و تمدن کا دل پذیر انداز میں بیان دیکھنے کو ملتا ہے۔عہد ِجدید میں بزرگ مرد و عورت کے لئے Old Age Homeکا جو کلچررائج ہے وہ صرف غیر انسانی ہی نہیں بلکہ مغربی تہذیب کی بھونڈی نقالی ہے۔ ہمارے ملک عزیز میںمشترکہ خاندان کے افراد ایک ہی چھت کے تلے ہنسی خوشی رہتے آئے ہیں۔اب اندھی تقلید کے باعث اس تہذیب کے نقوش بدریج مٹتے جارہے ہیں۔ایسے بزرگوں کے کرب کا کون اندازہ لگا سکتا ہے جن کو ان کی اپنی اولاد اولڈ ایج ہوم میں چھوڑ آتی ہے۔
اور ایک کہانی ہے جس میں معمولی پنچائت الیکشن کا نقشہ پیش کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے کیسے کیسے انسانیت سوز ہتھ کنڈے اپنائے جاتے ہیں۔سبطین شہیدی کا ہندی افسانہ’’بڑی آنکھوں والی لڑکی‘‘ بھی قارئین کی آنکھوں کو نم کردیتا ہے۔دہشت گردی کا شکار کسی خاص ایک فرقہ کے افراد ہی نہیں ہوتے بلکہ ہندوستانی شہری ہوتے ہیں اور جس کے نتیجے میںلاکھوں لوگوں کا خوابوں کا محل زمین بوس ہو جاتا ہے۔
’’چک بندی‘‘ ایک ایسی کہانی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ سرکاری حکام اور ذمہ دار اشخاص بے ایمانی،رشوت خوری کے بل بوتے پر ہزاروں سیدھے سادے عوام کا ذہنی ومالی استحصال بڑی بے جگری سے کرتے ہیں۔بہر کیف زیر نظر کتاب ’’باہم دِگری‘‘سنجیدہ اورعام قارئین کے مطالعہ کے لئے ضروری ہر سامان سے لیس ہے۔البتہ کتابت کی خامیوں کے علاوہ کہیں کہیںلسانی خامیاںسدِ راہ ہوتی ہیں۔خصوصاً تذکیر و تانیث  کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔اگر مکالمے میں یہ خامیاں ہوں تو کوئی بات نہیں لیکن بیانیہ میں یہ خامیاں نا قابل قبول ہیں۔ نشان دہی کرنے کے لئے تبصرے کے لئے مختص جگہ ناکافی ہوگی۔لیکن یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ہر خاص و عام قاری کے لئے یہ کہانیاں کافی دلچسپ ثابت ہوں گی۔  خاص طور پر ہندی افسانوں کے معیار اور افسانہ نگاروں کے ذہنی رو کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ عبد الباری صاحب کی یہ کوشش قابل تعریف ہے۔مبارک باد۔کتاب کی قیمت ۲۰۰؍ روپے اور ملنے کا پتہ مکتبہ جامعہ لمٹیڈ پرنس بلڈنگ ۔ابراہیم رحمت اللہ روڈ ممبئی۔400008

1 comment:

  1. Titanium Tail Blade - Titsanium Arms
    This one contains a Titsanium cartridge. Titsanium Arms titanium rod in femur complications offers an extra length for high titanium wedding band quality and trex titanium headphones the most comfortable shaving. where is titanium found This titanium sheet makes it perfect for

    ReplyDelete

Popular Posts

Popular Posts