ادب زندگی ہے

Adabi Mahaz Jan to March 24, سہ ماہی ادبی محاذ جنوری تا مارچ 2024

Adabi Mahaz Jan to March 24, سہ ماہی ادبی محاذ جنوری تا مارچ 2024
Adabi Mahaz Jan to March 24, سہ ماہی ادبی محاذ جنوری تا مارچ 2024

Sunday, December 30, 2018

آئے گا پانی کا ریلا تیز تر برسات میں



آئے گا پانی کا ریلا تیز تر برسات میں
بچ نہ پائے گا مرا مٹی کا گھر برسات میں
گاؤں کے گاؤں نظر آئیں گے جل تھل ہر طرف
کون لے گا ایک دوجے کی خبر برسات میں
جھیل میں اچھلا کریں گی خوبصورت مچھلیاں
آئے گی پھر ڈار کونجوں کی نظر برسات میں
اُجلی اُجلی وادیاں ہوں گی نظر کے سامنے
کھول دے گی اپنا گھونگھٹ جب سحر برسات میں
گاؤں کے پنگھٹ پہ ہوگا نازنینوں کا ہجوم
گوریوں کے ساتھ جھولے گا شجر برسات میں
رند نے ساغر اٹھایا اور شاعر نے قلم
جل پری نے بھی نکالے بال و پر برسات میں
شیش محلوں کے مکیں سو جائیں گے آرام سے
ہم ٹپکتی چھت تکیں گے رات بھر برسات میں
زور آندھی کا سہے گی جھونپڑی کب تک سعیدؔ
ذہن سے چپکا ہوا رہتاڈر برسات کا

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Popular Posts